May ۱۴, ۲۰۲۳ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی میں مسلم رائے دہندگان کا اہم کردار

ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ملنے والی بڑی کامیابی میں مسلم رائے دہندگان کا اہم کردار رہا ہے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو حاصل ہونے والی بڑی کامیابی میں مسلم رائے دہندگان کا اہم اور مؤثر کردار رہا ہے۔ کرناٹک کی 224 رکنی اسمبلی میں کانگریس کو 135 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں اور اس نے حکمراں پارٹی بی جے پی کو کراری شکست دی ہے۔ بی جے پی کو 66 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ جنتا دل (ایس) کو 19 نسستوں پر کامیابی ملی ہے۔ 9 مسلم امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں جو کانگریس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کرناٹک میں 65 انتخابی حلقے ایسے ہیں جہاں مسلم رائے دہندگان کی اہمیت ہے اور انتخابی تجزیوں سے پتہ چلتا ہے کہ ان 65 نشستوں میں سے تقریباً آدھی نشستوں پر کانگریس پارٹی کامیابی حاصل کی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بار کرناٹک اسمبلی انتخابات میں مسلم ووٹر بڑی تعداد میں کانگریس کے حق متحد ہوئے اور انہوں نے کانگریس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص طور سے پرانے میسور علاقے میں جنتا دل (ایس) کے مسلم رائے دہندگان کی سوچ میں تبدیلی ہوئی اور انہوں نے بڑی تعداد میں کانگریس پارٹی کو ووٹ دیا۔ جنتا دل (ایس) نے 22 مسلم امیدوار انتخابی میدان میں اتارے تھے لیکن کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا جبکہ گزشتہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے 7 مسلم امیدواروں میں 2 کا تعلق جنتا دل (ایس) سے تھا۔

ٹیگس