May ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے ساتھ نارمل تعلقات کے خواہاں ہیں: نریندرا مودی

ہندوستان کے وزیراعظم نریندارا مودی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ نارمل اور پڑوسیوں جیسے تعلقات کا خواہاں ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نریندارا مودی نے کہا ہے کہ ان کاملک پاکستان کے ساتھ نارمل تعلقات کا خواہاں ہے اور اب یہ اسلام آباد پر ہے کہ وہ دہشت گردی اور دشمنی کے بغیر کیسے ایک مناسب ماحول بناتا ہے جبکہ پاکستان نے ہندوستان کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان ڈپلومیسی سکورنگ کےلئے دہشت گردی کو بہانہ نہ بنائے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نے چین کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں میں امان و امان کا قیام چین کے ساتھ باہمی تعلقات کےلئے لازمی ہے اور چین کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کا دارومدار اور پیشرفت باہمی احترام، باہمی مفادات اور باہمی حساسیت کا خیال رکھنے سے ممکن ہے اور تعلقات کے نارمل ہونے سے علاقے اور دنیا کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے اور ان کا ملک دنیا کی سب سے تیز ترقی کرنے والے ممالک کی رینکنگ میں دسویں سے اب پانچویں نمبر پر آ گیا ہے اور ان کا ہدف آئندہ 25 سالوں میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنا ہے۔

ٹیگس