Jun ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست منی پور میں فسادات اور تشدد کا سلسلہ

ہندوستان کی ریاست منی پور میں فسادات اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی خبررساں ذرائع کے مطابق ریاست منی پور کے صدر مقام امپھال کے مغربی علاقے میں بلوائیوں نے کئی گھروں کو نذرآتش کردیا۔
امپھال میں تعینات ایک فوجی افسر کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات مسلح بلوائیوں کے حملے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔
فسادیوں نے امپھال کے مغرب میں واقع ایک گاؤں پر بھی حملہ کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد فوجی جوانوں اور مسلح بلوائیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
رپورٹ میں بلوائیوں میں سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں دی گئی ہے۔
دوسری طرف انتظامیہ نے منی پور کے دارالحکومت امپھال شہر میں نافذ کرفیو میں صبح چھے بجے سے شام پانچ بجے تک نرمی کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ ہندوستان کی ریاست منی پور میں تین مئی سے قبا‏ئلی اور فرقہ ورانہ فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاستی دارالحکومت امپھال، فساد سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں فوج تعینات کردی گئی ہے لیکن فسادات پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

ٹیگس