Jun ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  •  منی پور کے فرقہ وارانہ اور نسلی فسادات کے متاثرین کی حالت دیکھ کر دل دہل جاتا ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ریاست منی پور کے فسادات سے متاثرین کی حالت قابل رحم بتائی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی  نے کہا ہے کہ ریاست منی پور کے ریلیف کیمپوں میں لوگوں کی حالت بہت ہی قابل رحم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے فرقہ وارانہ اور نسلی فسادات میں اپنے عزیزوں کو کھو دینے اور بے گھر ہو جانے والے لوگوں کی حالت دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ریاست میں فساد سے متاثر بہنوں، بھائیوں اور بچوں سے ملتا ہوں تو ان کے چہروں پرغم و اندوہ کے ساتھ ساتھ مدد کی التجا بھی نظر آتی ہے۔

کانگریسی رہنما نے ریاست میں بحالی امن کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ ریاست منی پور کے دورے میں کانگریسی رہنما راہل گاندھی  کے قافلے کو جمعرات کو وشنو پور میں پولیس نے آگے بڑھنے سے روک دیا تھا جس پرکانگریس پارٹی نے سخت اعتراض کیا تھا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست منی پور میں 3 مئی سے ہندووں اور عیسائیوں کے درمیان فرقہ وارانہ اور نسلی فسادات جاری ہیں ۔ اس ریاست میں بھارتیا جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔

ٹیگس