Jul ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کیلئے ووٹنگ، پر تشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک

مغربی بنگال میں نامعلوم شرپسندوں نے مبینہ طور پر بوتھ 6/130، بارویتا پرائمری اسکول میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کے لیے صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی ۔ ووٹنگ کے دوران کئی مقامات پر پرتشدد واقعات رونما ہوئے جن میں اب تک 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مرشد آباد میں 3 لوگوں کی موت ہوئی ہے وہیں کوچ بہار میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

نارتھ 24 پرگنہ کے پولنگ مرکز پر شرپسندوں کی جانب سے بیلٹ پیپرز اور بیلٹ بکس چھین لینے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے مبینہ طور پر بوتھ 6/130، بارویتا پرائمری اسکول میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

دریں اثنا، حکمراں ٹی ایم سی نے ٹوئٹ کیا  کہ ہماری پارٹی کے تین کارکن ریجی نگر، طوفان گنج اور کھارگرام میں مارے گئے ہیں اور ڈومکول میں دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے دن سے اب تک کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگس