Aug ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • کشمیر: خونریز جھڑپ میں 3 ہندوستانی فوجی ہلاک

ہندوستانی فوج کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ انکاونٹر والے علاقے میں اور زیادہ فورس کو بھیجا گیا ہے اور تلاشی مہم تیز کردی گئی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے کولگام ضلع میں جمعہ کو عسکریت پسندوں کے ساتھ  ہونے والی ایک جھڑپ میں فوج کے 3 اہلکار مارے گئے۔ جبکہ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار اس جھڑپ میں زخمی ہوگئے جنھیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔

سرینگر میں واقع فوج کی چنار کور نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’آپریشن حلان کولگام۔ کولگام میں ھلان کے بالائی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات ملنے پر سیکورٹی فورسز نے 4 اگست کو آپریشن شروع کیا۔ فوج کے عہدیدار نے کہا کہ انکاونٹر والے علاقے میں اور زیادہ فورس کو بھیجا گیا ہے اور تلاشی مہم تیز کردی گئی ہے۔

ٹیگس