ہندوستان: منی پور فسادات میں 180 سے زائد افراد ہلاک
ہندوستان کی ریاست منی پور میں فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق منی پور میں میتی برادری کے 3 افراد کو ہلاک کر دیا گیا اور متعدد گھروں کو آگ لگا دی گئی۔
مشتعل ہجوم نے ضلع بشنوپور میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹوں پر حملہ کیا اور گولہ بارود سمیت کئی ہتھیار لوٹ کر لے گئے۔
ہندوستانی پولیس کا کہنا ہے کہ ہجوم نے منی پور رائفلز کی بٹالین سے اسلحہ اور گولہ بارود چھیننے کی کوشش کی، حالات پھر سے بےقابو ہو گئے ہیں، اسلحہ، گولہ بارود لوٹ لیا گیا۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق منی پور میں 3 مئی سے جاری فسادات میں اب تک 180 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد انڈیا کے نمائندوں نے 29 اور 30 جولائی کو منی پور کا دورہ کیا تاکہ وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ وہاں ریلیف کیمپوں میں لوگوں کو کافی تکلیف ہو رہی ہے اس لیے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔