Sep ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • قانون دانوں کی بین الاقوامی کانفرنس سے ہندوستانی وزیراعظم کا خطاب

ہندوستان کے وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ جب خطرات گلوبل ہوں تو ان سے نمٹنے کے طریقے بھی، گلوبل ہونے چاہئيں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں قانون دانوں، ججوں اور وکلا کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ثقافت اور طرز زندگی میں سماجی انصاف اور انصاف پسندی کا اہم کردار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس کانفرنس میں شریک سبھی غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے کیونکہ جب خطرات گلوبل ہوں تو ان سے نمٹنے کے طریقے بھی گلوبل ہونے چاہئيں۔
انہوں نے قانون دانوں اور وکیلوں کی توانائیوں اور کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں بھی قومی سطح کے، کئی بڑے وکیلوں نے اپنا پیشہ چھوڑ کر تحریک آزادی میں حصہ لیا تھا۔
ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ قانون دانوں کی یہ بین الاقوامی کانفرنس ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب ابھی چند روز قبل ہندوستانی پارلیمنٹ میں خواتین کے لئے ریزرویشن بل پاس کیا گیا جس میں خواتین کو تینتیس فیصد ریزرویشن دیا گیا ہے۔
کانفرنس کو ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں پوری دنیا سے جج اور وکلا شریک ہیں۔

ٹیگس