Oct ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ممبئی میں خوفناک آتشزدگی سے درجنوں افراد ہلاک و زخمی

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے صدر مقام ممبئی میں خوفناک آتشزدگی کے ایک واقعے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق ممبئی کے گورے گاؤں علاقے میں جمعہ کی صبح ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد میدان کے قریب ایم جی روڈ پر واقع جئے بھوانی بلڈنگ میں علی الصبح مقامی وقت کے مطابق تین بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔

عمارت سے چھیالیس افراد کو بچا لیا گیا۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

ٹیگس