Oct ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ریاستی وزیر کے گھر پر بم سے حملہ

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور کے ایک ریاستی وزیرکے گھر پر بم سے حملہ کیا گيا ہے جس میں سیکیورٹی پر تعینات ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ریاستی دارالحکومت امپھال میں ریاستی وزیر وائی کھیم چند کے گھر کے گیٹ پر بم کا دھماکہ ہوا ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے نتیجے میں ریاستی وزیر کے گھر کی حفاظت پر تعینات ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا - دھماکے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلی بین سنکھ موقع پر پہنچ گئے - پولیس نے بتایا کہ حملہ آور موٹرسائیکل سے آئے تھے اور وہ بم پھینک فرار ہوگئے- ریاست منی پور کی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور مذکورہ وزیر کی رہائشگاہ پر سیکورٹی بڑھادی گئي ہے۔

ریاست منی پور میں گذشتہ مئی کے مہینے سے نسلی فسادات جاری ہیں جن میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

ٹیگس