Oct ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • وزیر اعظم کی اسرائیل کو حمایت ملک کے لئے شرمناک، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک پریس نوٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے اسرائیل کی حمایت ملک کے لئے شرمناک ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی سے ہندوستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے فلسطین پر اسرائیلی حملے کے بارے میں ایک پریس نوٹ جاری کیا ہے۔

اس پریس نوٹ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ حماس کا حملہ اسرائیل کے مظالم کا فطری رد عمل ہے۔ پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی رویات کو نظر انداز کرتے ہوئے مظلوموں کے بجائے ظالموں کی حمایت کی ہے، یہ پورے ملک کے لئے شرمناک اور افسوسناک ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ کا اصل سبب خود اسرائیل ہے، فلسطینی صرف اپنے اوپر ہونے والے ظلم و ستم کا دفاع کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس