Oct ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • کرکٹ ورلڈ کپ کا گیارہواں میچ، بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو 246 رنز کا ہدف دے دیا

ہندوستان میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔

سحر نیوز/ ہندوستان: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے گیارہویں میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو 246 رنز کا ہدف دے دیا۔

بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹ پر 245 رنز بنانے میں کامیاب رہی، مشفیق الرحیم الرحیم 66 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شکیب الحسن 40، مہدی حسن میراز 30، توحید ہردوئی 13، نجم الحسین شانتو 7، مستفیض الرحمان 4 اور لٹن داس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے 4، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلیپس نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

ٹیگس