Oct ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • عالمی کپ کرکٹ کے مقابلوں میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ جاری

ہندوستان کی ریاست دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کو پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور افغانستان کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

سحر نیوز/ ہندوستان: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں انگلینڈ کی 285 رنز کے تعاقب میں افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کرسکے۔ انگلینڈ کے 33 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49.5 اوورز میں 284 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، افغان اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 114 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔

تاہم ابراہیم زادران 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، محض 8 رنز کے اضافے سے افغان بیٹرز نے 2 وکٹیں مزید گنوائیں، رحمت شاہ 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان حشمت اللہ شاہدی محض 14، عظمت اللہ عمرزئی 19، محمد نبی 9، راشد خان 23، مجیب الرحمان 28 رنز بناسکے۔

افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور انگلش بولرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 58 گیندوں 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 80 جبکہ اکرام علی خیل نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلیںڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 جبکہ لیام لیونگسٹون، ریس ٹوپلی اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے صدر مقام لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم میں کل آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے صدر مقام لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم میں کل آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

ٹیگس