Oct ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے فارسی زبان و ادب کے ماہرین اور سینیئر طلبا کے وفد کا ایران کے ثقافتی ادارے  کا دورہ

ہندوستان کے فارسی زبان و ادب کے ماہرین اور سینیئر طلبا کے ایک وفد نے ایران کے ثقافتی فن پاروں اور اعزازات کے ادارے کے دورے کے دوران اس ادارے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

سحر نیوز/  ہندوستان: ہندوستان کے فارسی زبان و ادب کے ماہرین اور سینیئر طلبا کے ایک وفد نے سعدی فاؤنڈیشن کی ہم آہنگی سے آئینہ سوسائٹی ہال میں ایران کے ثقافتی نمونے اور اعزازات کے ادارے کے سربراہ محمود شالوئی سے ملاقات کی ۔ اس نشست میں محمود شالوئی نے کہا کہ فارسی زبان اور خيال پردازی میں ایرانی شاعروں کی کوشش، اشعار کی زبان میں اعلی اسلامی و ایرانی افکار و حکمت اور عرفان کو بیان کرنے پر مرکوز رہی ہے۔

اس نشست میں ایران کے ثقافتی نمونے اور اعزازات کے ادارے کی انجمن کے عہدیداروں، کاوہ خورابہ اور علی رضا حبیبی نے بھی ایران کے ثقافتی فن پاروں اور اعزازات کے ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی جس کے بعد ہندوستان کے فارسی زبان و ادب کے ماہرین اور سینیئر طلبا نے بھی فارسی زبان میں شعر خوانی کے بارے میں اپنے نظریات بیان کئے اور پھر اس ادارے کی عمارت کا معائنہ اور سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لیا۔

 

ٹیگس