Nov ۲۹, ۲۰۲۳ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: معروف بالیوڈ اداکارہ نے اپنا ایوارڈ اہل غزہ اور فلسطین کے نام کردیا

معروف بالیوڈ اداکارہ راج شری پانڈے نے بہترین اداکاری کا اپنا اہم ایوارڈ اہل غزہ اور فلسطین کے نام کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ راجشری دیش پانڈے نے 'بہترین اداکارہ کا اپنا فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈ غزہ میں شہید ہونے والے بچوں اور فلسطین نیز ہر جگہ جدوجہد کرنے والے لوگوں کے نام کردیا۔

بالیوڈ اداکارہ راجشری دیش پانڈے نے "ٹرائل بائی فائر" ٹی وی سیریز کے لیے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ایوارڈ تقسیم کی تقریب میں راج شری پانڈے نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد مختصر تقریر بھی کی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایوراڈ، ان تمام بے گناہ لوگوں اور معصوم بچوں کے لئے جنہوں نے غزہ، فلسطین میں جاری جنگ میں اپنی جانیں گنوائیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے تمام دیہاتی ساتھیوں کے لئے، میرے کسانوں کے لئے جو اَب بھی اپنے گاؤں میں بنیادی ضروریات کے انتظار میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "مجھے امید ہے کہ ہم سب کو دنیا میں ہمارے ہمدرد ملیں گے، مجھے امید ہے کہ ہمیں دنیا میں سب کے لئے محبت، مہربانی اور ہمدردی ملے گی کیونکہ آج اور ہر روز ہم یہی چاہتے ہیں۔"

 

ٹیگس