Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست تلنگانہ میں انتخابات

ہندوستان کی ریاست تلنگانہ کی ایک سو انیس نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے آج اس ریاست میں ووٹ ڈالے گئے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق ووٹوں کا عمل آج صبح سویرے شروع ہوا اور لوگ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر قطاروں میں نظر آئے۔

ریاستی جماعتوں کے کئی رہنماؤں نے پولنگ کے آغاز میں ہی پولنگ مراکز جا کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ جن رہنماؤں نے ووٹ ڈالا ان میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی بھی شامل رہے۔ انھوں نے لوگوں سے انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی اپیل بھی کی۔ انتخابات میں حصہ لینے والی تمام جماعتوں نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل3 دسمبر کو ہوگا۔

ٹیگس