Dec ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: پارلیمنٹ میں نماز کے لئے مخصوص وقفہ ختم کردیا گیا

ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں نماز کے لئے مخصوص 30 منٹ کا وقفہ ختم کردیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی سے میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے جمعہ کے دن نماز کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقفہ ہٹا دیا ہے۔ اب ایوان زیریں لوک سبھا کی طرح راجیہ سبھا میں بھی جمعہ کو نماز کے لئے 30 منٹ کا وقفہ نہیں دیا جائے گا۔

ہندوستان کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے راجیہ سبھا میں جمعہ کے دن نماز کے لیے دیے گئے 30 منٹ کے اضافی وقفے کو ہٹا دیا ہے اور قواعد میں تبدیلی کی ہے۔

اس موقف کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تمام اقوام کے اراکین ہوتے ہیں اور صرف مسلم اراکین پارلیمنٹ کے لیے کوئی خاص استثنیٰ نہیں ہو سکتا۔ ایوان کے چیئرمین نے کہا کہ جمعہ کے وقت کو لوک سبھا کے ساتھ ملانے کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 60-70 سال سے چلے آرہے اصول میں تبدیلی ہوچکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا میں جمعہ کے روز کوئی نماز وقفہ نہیں ہوتا، یہ رواج صرف راجیہ سبھا میں تھا۔

ٹیگس