Dec ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے پاس دھماکہ

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے پاس دھماکے کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔

سحرنیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی میں آج منگل کی شام کو اسرائیلی سفارت خانے کے پاس دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس اور فورینسک ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی اور فورا تحقیقات شروع کردیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ شام پانچ سوا پانچ بجے ہوا۔ ایک چشم دید گواہ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ "یہ دھماکہ شام کو تقریبا 5 بجے ہوا۔ میں اپنی ڈیوٹی پر تھا، میں نے ایک دھماکے کی آواز سنی۔ آواز سننے کے بعد میں باہر آیا تو دیکھا کہ ایک درخت کے اوپر سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔

 

ٹیگس