Jan ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستانی جنگی جہاز
    ہندوستانی جنگی جہاز

بحیرۂ عرب میں صومالیہ کے ساحل کے قریب ایک مال بردار جہاز کو اغوا کرلیا گیا ہے جس کے عملے میں 15 افراد ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ اغوا کئے جہاز پر لائیبیریا کا پرچم نصب ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی بحریہ نے اپنا ایک جنگی بحری جہاز صومالیہ کے ساحل کے فریب اغوا کئے گئے ایک مال بردار جہاز کی مدد کے لئے بھیجا ہے۔

ہندوستانی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کا جنگی جہاز بحیرۂ عرب میں اغوا کئے گئے لائبیریا کے پرچم والے جہاز کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ کہ ہم صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جمعہ کو بحریہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز نے ایک پیغام بھیجا، جس میں کہا گیا کہ جمعرات کی شام کو 5-6 نامعلوم مسلح افراد جہاز پر سوار ہوئے تھے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں میں ہندوستانی فوجی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  اغوا کئے گئے "ایم وی لیلا نورفوک" جہاز پر عملے کے افراد میں کم از کم 15 ارکان ہندوستانی ہیں، جسے صومالیہ کے ساحل کے قریب اغوا کر لیا گیا اور بحریہ کو جمعرات کی شام اس کی اطلاع ملی تھی۔

ہندوستانی بحریہ نےعلاقے میں حالیہ حملوں کے بعد بحیرۂ عرب میں اپنی نگرانی بڑھا دی ہے۔

 

 

ٹیگس