Jan ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے تیز جھٹکے، شدت 6 اعشاریہ 2

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں (این سی آر) میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی اور اس کے آس پاس (این سی آر) کے علاقوں میں آج جمعرات کو زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت رکٹر اسکیل پر 6 اعشاریہ 2 بتائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق زلزلہ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر آیا جس سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی اور بہت سی جگہوں پر لوگ اپنے اپنے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے علاوہ جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 خبروں میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کئے گئے۔

افغانستان میں اس زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز کابل سے 241 کلومیٹر شمال، شمال مشرق میں ہندوکش علاقے میں تھا۔

 

 

ٹیگس