Feb ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: عام انتخابات سے قبل عبوری بجٹ پارلیمنٹ میں پیش

ہندوستان کی مرکزی وزیرخزانہ نے عام انتخابات سے قبل ملک کا عبوری بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: بجٹ پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں ہندوستان کی وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے بڑھتی ہوئی آبادی کو ملک کے لئے بڑا چیلنج قراردیا اور کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے ایک با اختیار کمیٹی بنائے گی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں سے درپیش چیلنجوں کا گہرائی سے غور کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے گی ۔

ہندوستانی وزیرخزانہ نے بجٹ میں ٹیکس سسٹم کو برقرار رکھنے کی روایت پر عمل کرتے ہوئے بجٹ میں مجموعی مالیاتی خسارے کو جی ڈی پی کے پانچ اعشاریہ ایک فیصد تک محدود رکھنے کا ہدف رکھا ہے ۔

بجٹ میں متوسط طبقے کو انکم ٹیکس کے تعلق سے کوئی راحت نہيں ملی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں ہندوستانی وزیرخزانہ نے کوئی اعلان کیا تاہم انہوں نے اپنی حکومت کی دس سال کی کارکردگی کا خوب ذکر کیا۔

ٹیگس