Feb ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ریاست اتراکھنڈ کی اسمبلی میں یو سی سی بل پیش کئے جانے پر مسلمانوں کا شدید احتجاج

ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ کی اسمبلی میں یونیفارم سول کوڈ، یو سی سی، بل پیش کئے جانے پر ہندوستان کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: جمعیت علمائے ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ مسلمان ایسے کسی بھی قانون کو تسلیم نہيں کريں گے جو شریعت اور مذہب کے خلاف ہو۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کی ریاستی اسمبلی میں یوسی سی بل پیش کردیا گيا ہے جس پر ہندوستان کے مسلمانوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرا دون میں مسلمانوں نے اس بل کے خلاف مظاہرہ بھی کیا ہے۔

اس درمیان جمعیت علمائے ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے صاف طور پر کہا ہے کہ مسلمان ہر چیز سے سمجھوتہ کرسکتا ہے لیکن شریعت اورمذہب پر کبھی بھی سمجھوتہ نہيں کرسکتا۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جب اس قانون میں قبائلیوں کو چھوٹ دی گئی ہے تو آئین میں دی گئي مذہبی آزادی کی بنیاد پر مسلمانوں کو اس قانون کے دائرے سے باہر رکھا جانا چاہئے۔

ٹیگس