Mar ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • بی جے پی کی حکومت اور نریندر مودی پر راہل گاندھی کی کڑی نکتہ چینی

ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت ، جنگل راج کی ضمانت ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما راہل گاندھی نے آج اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ اترپردیش میں امن و امان کی صورت حال سے ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی اور مودی میڈیا مل کر، کیسے جھوٹ کا کارروبار کر رہے ہیں ۔

راہل گاندھی نے اترپردیش میں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات، بی جے پی ممبران کے ذریعے آئی آئی ٹی - بی ایچ یو کیمپس میں اجتماعی عصت دری کے واقعے، اور خاتون جج کی خودکشی کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس ریاست کا حال ہے جس کی تعریف کرتے مودی میڈیا تھکتا نہيں ہے۔

راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت اور میڈیا کو کٹہرے میں لا کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ اب مودی میڈیا کی بنائی ہوئی جھوٹی تصویر سے باہر نکلنے اور سچ دیکھنے کا وقت آگیا ہے ۔

ٹیگس