Mar ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • وزیر اعظم مودی کا انتخابی مہم کے تحت آج ریاست تلنگانہ میں عوامی جلسے سے خطاب

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی مہم کے تحت آج ریاست تلنگانہ میں عوامی جلسے کو خطاب کیا اور ریاست کے لئے سات ہزار دو سو کروڑ روپئے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا-

سحرنیوز/ ہندوستان: وزیراعظم مودی نے ریاست تلنگانہ کے سنگاریڈی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت اس سوچ اور جذبے کے تحت کام کرتی ہے کہ ریاست کی ترقی ہی ملک کی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے جدید ترین بنیادی ڈھانچہ ضروری ہے، اسی لئے ہماری حکومت نے اس سال کے بجٹ میں گیارہ لاکھ کروڑ روپئے اس کام کے لئے مختص کئے ہيں۔

ہندوستانی وزیراعظم نے دعوی کیا کہ اگلے چند برسوں میں ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اقتصادی ملک بن جائے گا۔ انہوں نےاپوزیشن کانگریس پارٹی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کنبہ پروری جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔ وزیراعظم مودی نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہيں فیملی فرسٹ میں کہتا ہوں کہ نیشن فرسٹ۔ انہوں نے ساتھ ہی تلنگانہ کی سابقہ حکمراں جماعت بی آر ایس پر بھی کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ یاد رہے کہ اس وقت کانگریس پارٹی تلنگانہ میں برسراقتدار ہے-

ٹیگس