امریکہ کو ہندوستان کا دو ٹوک جواب، سی اے اے ہندوستان کا اندرونی معاملہ، امریکی بیان غلط
Mar ۱۵, ۲۰۲۴ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
ہندوستان نے سی اے اے کے بارے میں امریکی بیان کا جواب دے دیا ہے اور کہا ہے کہ سی اے اے ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے، اس قانون کے نفاذ پر امریکی بیان غلط اور غیر منصفانہ ہے۔
سحرنیوز/ ہندوستان: میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان نے شہریت ترمیمی قانون سی اے اے پر امریکی وزارت خارجہ کے بیان کا جواب دیا ہے۔ امریکی بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس پر عمل درآمد سے متعلق امریکہ کا بیان غلط اور غیر منصفانہ ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ جہاں تک امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کا تعلق ہے، ہندوستان کا آئین اپنے تمام شہریوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ اقلیتوں کے تئیں کسی قسم کی تشویش یا رویے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔