Mar ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ریواڑی فیکٹری میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست ہریانہ کی ایک فیکٹری میں بوائلر کے دھماکے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ ہندوستان: گزشتہ رات دیر گئے موصول ہونے والی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ ریاست ہریانہ کے شہر ریواڑی کے صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بدھ کو بتایا کہ ریواڑی، ہریانہ میں اسپیئر پارٹس بنانے والی ایک فیکٹری میں گزشتہ ہفتے بوائلر دھماکے میں 40 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن زخمی ہونے والے 7 مزدورزخموں کی شدت کے سبب دم توڑ گئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔  

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکے میں 40 مزدور جھلس گئے تھے جن میں سے دس مزدوروں کو ریواڑی ٹراما سینٹر، 20 سے زیادہ کو روہتک کے پی جی آئی ایم ایس ہسپتال اور 4 کو دہلی کے صفدرجنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

4 مزدور منگل کی رات زخموں کی شدت کے سبب چل بسے اور 3 مزدوروں نے بدھ کے روز دم توڑ دیا۔  

دریں اثنا ایک سرکاری بیان کے مطابق ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے روہتک کے پی جی آئی ایم ایس ہسپتال میں متاثرین سے ملاقات کی اور مرنے والوں کے لواحقین کو 5 - 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

ٹیگس