ہندوستان میں انتخابی بانڈز کی تفصیلات
ہندوستان میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے الیکٹورل بانڈز سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں ۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے حاصل ہونے والی یہ تفصیلات جمعرات کی رات اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔ ہندوستان کے الیکشن کمیشن پر جاری ہونے والی الیکٹورل بانڈز سے متعلق یہ تفصیلات پانخ سو بیالیس صفحات پر مشتمل ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے الیکٹورل بانڈز سے متعلق جو تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کی ہیں، ان میں تین سو چھیاسی صفحات پر بانڈ خریدنے والی کمپنیوں اور افراد کے ناموں کی فہرست، ان کے ذريعے خرید ے گئے بانڈ کے نمبر، تاریخ اور رقوم کی ادائگی کی تفصیلات درج ہیں۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی فراہم کردہ جو تفصیلات جاری کی گئ ہیں ان میں بانڈ کیش کرانے والی سیاسی جماعتوں کے نام اور رقوم کی تفصیل بھی شامل ہے۔