روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے ہندوستانی شہریوں کے بارے میں جیسوال کی وضاحت
Jan ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
روس یوکرین جنگ میں ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت کا معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی ریاست کیرالہ کے ایک باشندے کی موت کے بعد ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تعزیت پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں بارہ ہندوستانی شہری مارے گئے ہیں جب کہ سولہ لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے ہندوستانی شہری کے ایک سو چھبیس معاملات سامنے آئےہیں جن میں سے چھیانوے لوگ ہندوستان واپس آچکے ہیں اور انہیں روسی مسلح افواج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ رندھیر جیسوال نے کہا کہ روسی فوج میں اٹھارہ ہندوستانی شہری باقی ہیں اور ان میں سے سولہ لاپتہ ہیں۔