ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر امریکہ دہشت گردانہ حملوں کی آماجگاہ بن گیا؟
ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری کے موقع پر نیو اورلینز میں رونما ہونے والے واقعہ سے لے کر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے سامنے کار میں دھماکے تک امریکہ کو دہشت گردی کی کارروائیوں کی لہر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب چند گھنٹوں میں ہونے والی ہے تاہم اس موقع پر نیویارک کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ ہوئی، جس میں 11 افراد زخمی ہوئے۔ اس طرح کے واقعات امریکہ میں بڑے پیمانے پر سال میں کئی بار ہوتے رہتے ہیں تاہم یہ لوزیانا اور نیواڈا میں ہونے والے دو مشکوک اور دہشت گردی کے واقعات سے کافی مختلف ہیں۔
اسی دوران نیواڈا کے شہرلاس ویگاس میں امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے سامنے کارمیں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ ایک ایسا واقعہ جس کی دہشت گردانہ کارروائی ہونے کے خدشے کے طور پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔
نیو اورلینز، لوزیانا میں نئے سال 2025 کے دن ایک مسلح شخص نے کرائے کا ٹرک نئے سال کا جشن منانے والے لوگوں کے ہجوم پر چڑھا دیا اور پھر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو دوبارہ حلف اٹھانے والے ہیں اور آنے والے دنوں میں وائٹ ہاؤس میں داخل ہوں گے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ "ٹروتھ سوشل" پر حالیہ دہشت گردانہ حملوں اور واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہمارا ملک تباہی کے دھانے پرہے اور لوگ ہم پر ہنس رہے ہیں۔