Mar ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • دہلی کے وزیر اعلی کی گرفتاری پر ردعمل

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد بی جے پی نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے تو حزب اختلاف کے رہنماؤں نے اس کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ کیجریوال کی گفتاری بقول اس کے بد عنوانی کی شکست ہے ۔دہلی بی جے پی کے صدر نے کہا ہے کہ مسٹرکیجریوال کی گرفتاری سے ان کے ڈرامے، جھوٹ اور لوٹ مار کا پردہ فاش ہوگيا ہے اور سچ کی جیت ہوئي ہے۔
دوسری طرف ہندوستان کی مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما سیتا رام یچوری نے مسٹر کیجریوال کی گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ انڈیا اتحاد کے کسی موجودہ وزیر اعلا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مسٹر یچوری نے کہا ہے کہ اس سے آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے میں مدد ملے گی۔
ادھر سنیئر کانگریسی رہنما اور راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کیجریوال کی گرفتاری کو جمہوریت کا قتل قرار دیا ہے۔ مسٹر گہلوت نے کہا ہے کہ پہلے جھار کھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین اور اب دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کی گرفتاری ، یہ مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کی انتہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں پہلی بار ہورہا ہے کہ آئینی عہدوں پر فائز رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

ٹیگس