Apr ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • اروند کیجریوال کو وزیراعلی کے عہدے سے ہٹانے کی دوسری درخواست بھی مسترد

دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی میں مبینہ گھپلے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال کو وزیراعلی کے عہدے سے ہٹانے والی دوسری درخواست بھی مسترد کر دی۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس منموہن سنگھ اور جسٹس من میت پریتم سنگھ اروڑہ کی ڈویژن بنچ نے ہندوسینا کے صدر وشنو گپتا کی عرضی پر غور کرنے سے، یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ یہ لیفٹیننٹ گورنر یا صدر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ تاہم عدالت نے تبصرہ کیا کہ یہ وزیراعلیٰ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں یا نہیں۔

بنچ نے کہا کہ بعض اوقات ذاتی مفاد کو قومی مفاد کے ماتحت لانا پڑتا ہے لیکن یہ ان کا یعنی کیجریوال کا ذاتی فیصلہ ہے۔

بنچ نے کہا کہ وہ صرف یہ کہہ سکتی ہے کہ وہ، اس معاملے پر فیصلہ نہیں کر سکتی اور اس معاملے پر فیصلہ کرنا دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر یا صدر جمہوریہ ہند پر منحصر ہے۔

ٹیگس