کشمیر: ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 عسکریت پسند جاں بحق
Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
ہندوستان نے جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے اڑی میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادینے کا دعوی کیا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کی انتظامیہ کے مطابق اڑی سرحد پر عسکریت پسندوں کی دراندازی کو فوجیوں نے ناکام بنادیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ میں دو عسکریت پسند مارے گئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت اور یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ ان کا تعلق کس گروہ سے ہے۔
ہندوستان کے فوجی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجیوں نے ایک بڑے سرحدی علاقے کو محاصرے میں لے کر، سبھی راستوں پر پہرے سخت کردیئے ہيں۔
ہندوستان کی فوج نے اسی کے ساتھ جموں وکشمیر لائن آف کنٹرول پر الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔