Apr ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں مسلح افراد کے حملے میں سی آر پی ایف کے 6 اہلکارہلاک و زخمی

ہندوستان کی ریاست منی پور کے ایک علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکاراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈيا ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سی آر پی ایف کی ایک سو اٹھائیسویں بٹالین کے یہ اہلکار، ریاست منی پور کے بشنو پور ضلع کے نارن سینا علاقے میں تعینات تھے۔ منی پور پولیس نے اس حملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ آدھی رات کو ہوا۔

واضح رہے کہ یہ حملہ جمعے کو ووٹنگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پہاڑی کی طرف سے سیکورٹی فورسز پر بم بھینکا گيا اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار مارے گئے اور چار زخمی ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ منی پور کے چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق جمعہ کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بیرونی منی پور میں زیادہ ٹرن آؤٹ اور تشدد کے واقعات کی اطلاع تھی ۔

ٹیگس