Jun ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: لوک سبھا کے الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ ختم، انڈیا اتحاد کا اجلاس

ہندوستان میں جہاں لوک سبھا کے الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ کے اختتام کے ساتھ ہی کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے 'انڈیا' اتحاد کا اجلاس طلب کیا ۔

سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا الائنس یہ اجلاس آج دہلی میں کانگریس صدر کی رہائش گاہ پر ہورہا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر بات گفتگو ہورہی ہے کہ انتخابات کے بعد انڈیا الائنس کی حکمت عملی کیا ہونی چاہیے۔

کانگریس نے کہا ہے کہ اتحاد کے تمام سینئر لیڈروں نے اس میں شامل ہونے کا اعلان کیا تاہم مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ریاست میں آخری مرحلے کی ووٹنگ کی وجہ سےاس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔ ممتا بنرجی کے علاوہ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن بھی انڈیا الائنس کی اس میٹنگ سے غیر حاضر ہیں۔ تاہم ان کی جگہ ان کی پارٹی کے سینئر اراکین اجلاس میں ان کی نمائندگی کریں گے۔

دہلی کے وزیراعلی اروندکیجریوال بھی اس اجلاس میں شریک ہیں وہ کل دوبارہ عدالت میں خودسپردگی کریں گے - عدالت نے انہیں الیکشن کے پیش نظر عبوری ضمانت دی تھی انہوں نے اپنی ضمانت میں توسیع درخواست بھی دی تھی تاہم عدالت نے اسے ماننے سے انکارکردیا۔

ٹیگس