Jun ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • مودی نے تیسری بار وزیر اعظم بنتے ہی تین کروڑ کا لیا فیصلہ

ہندوستان کی مرکزی کابینہ نے اپنی پہلی میٹنگ میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں تین کروڑ مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں پیر کو ہونے والی مرکزی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی پردھان منتری آواس یوجنا دوہزارسولہ میں شروع کی گئی تھی اور اس کے تحت چار اعشاریہ اکیس کروڑ مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں لوگوں کو ان کے مکانات کی تعمیر کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

اسکیم کے تحت بنائے گئے گھروں میں بجلی، پانی، بیت الخلا، ایل پی جی کھانا پکانے والی گیس جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

دوسری جانب مودی حکومت کے وزراء کو پیر کو محکمے تقسیم کئے گئے ہیں جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، وزیر داخلہ امیت شاہ ، وزیر صحت جے پی نڈا ، سڑک ٹرانسپورٹ کے وزير نتین گڈکری ، وزیرخارجہ جے شنکر اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو بنایا گيا ہے-

 

 

ٹیگس