Jun ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • دہلی میں گرمی کا قہر جاری، 192 افراد ہلاک 40 ہزار سے زائد متاثر

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں گرمی کا قہر جاری ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی کے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دہلی میں گرمی کی لہر سے چالیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دہلی اور اس کے مضافات میں گیارہ سے انیس جون کے درمیان ایک سو بانوے بے گھر افراد ہیٹ ویو اور لو لگنے سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

دہلی میں گرم لہر کا قہر ایسی حالت میں جاری ہے کہ ہندوستان کا دارالحکومت پینے کے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہے ۔ ریاست ہریانہ کی جانب سے جمنا کا پانی روک لئے جانے اور دہلی والوں کو ان کے حصے کے پانی نہ ملنے کے نتیجے میں بحران بڑھ جانے کے بعد دہلی کی ریاستی وزیر آب اور عام آدمی پارٹی کی سینیئر لیڈر آتشی نے اکیس جون سے غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یاد رہے کہ دہلی کے پانی کے محکمے کی وزیر آتشی نے وزير اعظم نریندر مودی سے ریاست ہریانہ کو دہلی کے حصے کا پانی چھوڑنے پر مجبور کرنے کے لئے مداخلت کی اپیل کی تھی جس کا کوئی نوٹس نہ لئے جانے پر انھوں نے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس