Jul ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی

گزشتہ ہفتوں کے دوران شدید گرمی سے بے حال ہوا ہندوستان اب شدید بارشوں اور سیلاب کی زد پر آ گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک کی کئی ریاستوں میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ پڑوسی ملک نیپال سے لے کر اتراکھنڈ تک موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہیں۔ کئی شہروں میں بارش سے حالات انتہائی خراب ہیں۔ یوپی، بہار میں سیلاب کا خطرہ ہے، جبکہ اتراکھنڈ میں چار دھام یاترا کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
مانسون کی بارش پہاڑوں پر تباہی مچا رہی ہے اور بہار میں سیلاب کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ندیوں کے پانی کی سطح بڑھنے سے گنگا کے کنارے واقع اضلاع میں کھیت اور مکانات ڈوبنے لگے ہیں۔ بجنور، مرادآباد، مظفر نگر سے سیلاب کی تصویریں آ رہی ہیں۔
بہار کے بگہا اور نوگچھیا میں دریا میں طغیانی ہے جبکہ آسمانی بجلی دس لوگوں کی جان لے چکی ہے۔ اُدھر ممبئی سے اطلاعات ہیں کہ وہاں زبردست بارشوں کے بعد حکام نے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بعض علاقوں میں ریلوے ٹریک زیر آب آ گئے ہیں اور متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ریاست آسام میں بھی سیلابی صورتحال اب تک ساڑھے گیارہ لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کر چکی ہے اور اڑتالیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ٹیگس