ہندوستان؛ 12 نکسلی ہلاک دو فوجی زخمی
Jul ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
ہندوستان میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں بارہ نکسلی مارے گئے جبکہ دو فوجی زخمی ہوئے۔
سحرنیوز/ہندوستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ اور مہاراشٹرا کی سرحد پر ہونے والی یہ جھڑپ پانچ گھنٹے تک جاری رہی جس میں ڈی وی سی سطح کے کٹر نکسی مارے گئے۔ مہاراشٹرا حکومت نے مارے گئے نکسلیوں پر اکاون لاکھ روپے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔ سیکورٹی فورسز کو مارے گئے نکسلیوں سے انتہائی خطرناک ہتھیار بھی ملے ہیں۔
اس جھڑپ میں زخمی ہونے والے دونوں فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاج کے لیے رائے پور منتقل کیا گيا ہے۔ سیکورٹی فورسز کا پورے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور تمام تھانوں کو الرٹ کر دیا گيا ہے۔