Aug ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے حق میں یا مسلمانوں کے خلاف ؟

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اقلیتی بہبود کے وزير کرن رجیجو نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا ميں بل پیش کیا ۔ انھوں نے بل پیش کرنے کے بعد اپنی تقریر میں اس بل کو مسلمانوں کے حق میں قرار دیا اور اپوزیشن پر اس حوالے سے غلط فہمیاں پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔

انھوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کے ذریعے کسی کے حقوق نہیں چھینے جا رہے ہیں بلکہ اس کے پاس ہوجانے کی صورت میں وقف املاک کا غلط استعمال رک جائے گا۔

دوسری طرف حزب اختلاف نے اس بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اس کو آئین اور مسلمانوں کے خلاف قرار دیا ہے ۔

کانگریس پارٹی کے رکن کے سی وینو گوپال نے کہا ہے کہ اس بل سے مسلم برادری کو نقصان پہنچے گا ۔ حزب اختلاف نے اسپیکر سے اس بل پر ضابطہ بہتر کے تحت بحث کرانے کا مطالبہ کیا جس کو انھوں منظور کرلیا اور حزب اختلاف کو اس ضابطے کے تحت بولنے کی اجازت دے دی ۔

ٹیگس