متھرا کی شاہی عید گاہ مسجد کے سروے کی اجازت دینے کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری
ہندوستانی سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے متھرا کی شاہی عید گاہ مسجد کے سروے کی اجازت دینے کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس ملک کی سپریم کورٹ نے جمعے کو اپنے ایک فیصلے میں متھرا کے کرشنا جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کی عدالت کی نگرانی میں سروے کی اجازت دینے والے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پرپابندی بڑھا دی ہے ۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے چودہ دسمبر دوہزار تیئس کے ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد پر سپریم کورٹ کی طرف سے سولہ جنوری کو لگائی گئی ممانعت کو جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کی عدالتی نگرانی میں سروے کی اجازت دی تھی اور اس کی نگرانی کے لیے ایک کورٹ کمشنر کی تقرری پر اتفاق کیا تھا۔
ہندو فریق کا دعویٰ ہے کہ کمپلیکس میں ایسے نشانات ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ وہاں کبھی مندر ہوا کرتا تھا۔