Sep ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • منی پور کے بد سے بدتر ہوتے حالات، کرفیو میں رعایت ہوئی ختم، انٹرنیٹ سروس بھی بند

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں امن بحالی کے لیے طلباء کے احتجاج کے بعد ریاست کے تین اضلاع میں پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق امپھال کے مشرقی اور مغربی اضلاع میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نظم و نسق کی ابتر صورتحال کے باعث کرفیو میں رعایت کے پچھلے احکامات کو فوری طور پر دس ستمبر کو صبح گیارہ بجے سے منسوخ کرتے ہوئے امپھال مشرقی ضلع میں مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

امپھال مغرب کے ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری ایک دیگر حکم میں کہا گیا ہے کہ دس ستمبر کے لیے کرفیو میں رعایت کی مدت منگل کی صبح گیارہ بجے سے ختم کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے پانچ روز کے لئے انٹرنیٹ سروس بھی منسوخ کردی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ منی میں پور گذشتہ یکم ستمبر سے اب تک مختلف پرتشدد واقعات میں گیارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کئی مقامات پر آگ لگائے جانے اور توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں امپھال کے علاوہ کئی دیگر علاقوں میں تشدد آمیز واقعات پیش آئے ہیں۔

 

ٹیگس