Sep ۱۱, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: مسجد کے خلاف سخت گیر ہندو تنظیموں کے مظاہرے کے دوران پرتشدد واقعات

ہندوستان کے شہر شملہ میں ایک مسجد کے خلاف سخت گیرہندو تنظیموں کے مظاہرے کے دوران تشدد پھوٹ پڑا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان میں سخت گیرہندو تنظیموں کی طرف سے مسلمانوں کی مساجد کو یکے بعد دیگرے نشانہ بنایا جارہا ہے اسی سلسلے میں شمالی ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ کی سنجولی مسجد کو بھی غیر قانونی تعمیر کے بہانے اب نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

پچھلے کئی روز سے شہر کی مقامی سخت گیر تنظیموں کے کارکن اس مسجد کو گرانے کا مطالبہ کررہے ہیں اور آج جبکہ انتظامیہ نے وہاں دفعہ ایک سو ترسٹھ لگادی ہے اس کے بعد سخت گیر ہندوتنظیموں نے پرتشدد مظاہرہ کیا اور مسجد کی جانب بڑھنے کی کوشش کی ۔

ان تنظیموں نے پہلے سے اعلان کررکھا تھا کہ وہ بدھ کو مسجد کے قریب مظاہرہ کریں گی ۔ حالات کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس نے چپے چپے پر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا تھا ۔

تاہم مظاہرین پولیس کی رکاوٹ کو توڑتے ہوئے آگے بڑھنے لگے جس پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا اور مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا - اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے اور فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔

ٹیگس