Sep ۱۴, ۲۰۲۴ ۲۲:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان-پاکستان میچ، آپس میں لڑے کھلاڑی، ہوئی ہاتھا پائی، ریفری نے کیا بیچ-بچاؤ

ہندوستان نے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں مسلسل پانچویں جیت درج کی ہے۔ چین میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ہندوستان نے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں مسلسل پانچویں جیت درج کی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے ‘سرپنچکہے جانے والے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے دو گول کر کے ہندوستان کو پاکستان کے خلاف یادگار جیت دلائی۔ پاکستان نے میچ میں ابتدائی برتری حاصل کی لیکن بعد میں ہندوستانی ٹیم نے بھرپور جوابی حملہ کرتے ہوئے دو گول کر دئیے۔

میچ کے دوران ہندوستان کھلاڑی جوگراج سنگھ اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میچ کے آخری کوارٹر میں ٹکراو کی شروعات ہوئی۔ دراصل پاکستانی کھلاڑی اشرف رانا نے ہندوستانی کھلاڑی جوگراج سنگھ پر ہندوستانی ڈی میں حملہ کر دیا۔ انہوں نے جوگراج کو زخمی کرنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد جوگراج لڑکھڑا کر گر پڑے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ معاملہ بڑھتا دیکھ کر ریفری کو مداخلت کرنی پڑی۔

ویڈیو ریفری نے ہندوستانی ڈی کے اندر جوگراج کے خلاف اس رویے پر پاکستانی کھلاڑی اشرف رانا کو ییلو کارڈ دینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد پاکستان ٹیم کو آخری کوارٹر میں 5 منٹ تک 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔ دوسری جانب آخری لمحات میں ہندوستانی کھلاڑی من پریت سنگھ کو بھی ییلو کارڈ دیا گیا، جس کی وجہ سے ہندوستان کو بھی 5 منٹ تک 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

 

ٹیگس