عید میلادالنبی کے موقع پر ہندوستان کے وزیراعظم کا مسلمانوں کے نام خاص پیغام
Sep ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
سحرنیوز/ ہندوستان: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا کے اپنے ایکس پیج پر ایک پیغام میں عید میلاد النبی کی مناسبت سے پوری دنیا میں امن و صلح کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایکس پیج پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ بہترین آرزوؤں کے ساتھ عید میلادالنبی مبارک ۔ انھوں نے مسلمانوں میں امن و یکجہتی کے تحفظ کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں ہمیشہ ہم آہنگی اور یکجہتی اور خوشی و شادی کا ماحول بنا رہے۔
ہندوستان میں مسلمانوں کی کافی بڑی آبادی موجود ہے جبکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے مختلف فرقیں آباد ہیں۔