Sep ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • بی جے پی خود غلطیاں کرتی ہے اور ہم پر پاکستانی ہونے کا الزام لگاتی ہے: فاروق عبداللہ

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایک پریس کانفرنس ميں مرکزی حکومت پر ‎سخت ترین حملے کئے ہیں.

سحرنیوز/ہندوستان: سرینگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی خود غلطیاں کرتی ہے اور ہم پر پاکستانی ہونے کا الزام لگاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران کہتے ہیں کہ کانگریس پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے درمیان جو معاہدہ ہوا ہے وہ پاکستان نے کرایا ہے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہيں کہ یہ لوگ خود پاکستانی ہیں اور ہمیں خطرہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ لوگ کل تک کہتے تھے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی دفعہ تین سو ستر کی وجہ سے ہوتی ہے، اب تو ان کی حکومت ہے اور انھوں نے یہ دفعہ ختم کردی تو پھر دہشت گردی کیوں ختم نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر فارق عبداللہ نے جموں و کشمیر کی ریاست کی حیثیت ختم کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ریاست بنتے تو دیکھا ہے لیکن کسی ریاست کو یونین ٹریٹری بنتے نہیں دیکھا تھا ۔ انھوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی سیاست کر رہی ہے جس سے ملک کمزور ہو رہا ہے۔

ٹیگس