Sep ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی مودی حکومت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بار پھر کی کڑی تنقید

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نریندر مودی کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سول سوسائٹی کی سرگرمیوں کے تحفظ کےلیے اقدامات پر مکمل عمل درآمد نہ کرنے پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی ہے۔ عالمی تنظیم نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نریندر مودی حکومت این جی اوز کو ہراساں کرنے کےلیے انسداد منی لانڈرنگ قوانین کا استعمال بند کرے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ ہندوستان میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور صحافتی ادارے طویل عرصے سے نریندر مودی کی حکومت اور انکی حمایت یافتہ انتہا پسند ہندو تنظیموں کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی شکایت کر رہے ہیں۔

گزشتہ دہائی کے دوران مودی حکومت نے فارن کنٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ کے تحت ہزاروں غیر سرکاری تنظیموں کے لائسنس منسوخ کیے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مانگ کی ہے کہ ہندوستان کی حکومت این جی اوز، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے قوانین کے تحت کارروائی روکے۔

 

ٹیگس