Oct ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے بارے میں امریکی کمیشن کی رپورٹ مسترد

ہندوستان نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے امریکی کمیشن کو تعصب پر مبنی تنظیم قرار دیا جس کا ایک سیاسی ایجنڈا ہے اور جو ہندوستان کے بارے میں گمراہ کن بیان دیتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بدنیتی پر مبنی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ رندھیر جیسوال کا کہنا تھا کہ یو ایس سی آئی آر ایف اس طرح کی کوششوں سے باز آئے اور اپنے وقت کا صحیح استعمال، امریکہ میں انسانی حقوق سے متعلق معاملات سے نمٹنے میں کرے۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت کے کمیشن نے ہندوستان میں مذہبی آزادی کی مبینہ طور پر بگڑتی ہوئی صورت حال کی نشاندہی کی تھی اور ہندوستان کو خاص تشویش کے ملک کے طور پر نامزد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ رپورٹ اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح، دو ہزار چوبیس کے دوران، لوگوں کو چوکس گروہوں کے ذریعے مارا گیا، انھیں زدوکوب کیا گیا، اور ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مذہبی رہنماؤں کو من مانی طور پر گرفتار کیا گیا، اور گھروں اور عبادت گاہوں کو مسمار کیا گیا۔ یہ واقعات خاص طور پر مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔

ٹیگس