Oct ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • برکس اجلاس میں شرکت؛ نریندر مودی کی روس آمد

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کازان میں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روس پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: روس روانہ ہونے سے پہلے نریندر مودی نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان برکس ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی قدر کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم عالمی ترقیاتی ایجنڈے، کثیرالجہتی نظام میں بہتری، آب و ہوا میں تبدیلی، اقتصادی تعاون، لچکدار سپلائی چینز کی تعمیر، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کو فروغ دینے جیسے مسائل پر بات چیت اور تبادلہ خیال کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ سال نئے ممبران کی شمولیت کے ساتھ برکس کی توسیع نے اس کی جامعیت اور عالمی بہبود کے ایجنڈے میں اضافہ کیا ہے۔
برکس ممالک دنیا کی اہم معیشتیں ہیں۔ اس گروپ میں مزید پانچ نئے اراکین مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شامل ہونے کے بعد اس کے اراکین کی تعداد دس ہو گئی ہے۔

ٹیگس