ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے دی
Nov ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
ہندوستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو گیارہ رن سے شکست دے دی۔
سحر نیوز/ ہندوستان: سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہندوستان کی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھے وکٹ پر دو سو انیس رنز بنائے ۔ ہندوستان کی جانب سے تلک ورما ایک سوسات رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ابھیشیک شرما نے پچاس کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹ پر دوسو آٹھ رن بنا سکی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے مارکو جانسن چون اور ہینرچ کلاسن اکتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہندوستان کے ارشدیپ سنگھ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔