Dec ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • بی جے پی ملک کے کسانوں، مزدوروں، غریبوں کو تباہ کر رہی ہے: راہل گاندھی

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہروقت آئین پر حملہ آور ہوتی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی ہر وقت آئین پر حملہ کرتی ہے اور مودی حکومت عوام کے حقوق ایک صنعت کار کے حوالے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کسانوں، مزدوروں، غریبوں کو تباہ کرکے دلتوں اور پسماندہ طبقات کا حصہ سرمایہ داروں کو دیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے آئين ہند کے پچھتر برس کے شاندار سفر پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے یہ دعوی کیا۔
انہوں نے بی جے پی پر آئین کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ بی جے پی لوگوں کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ جبکہ اپوزیشن اتحاد ملک کے آئین کو بچانے کے لیے مل کر کام کر رہا ہے۔
دریں اثنا پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے مساوات کو آئین کی روح قرار دیتے ہوئے آج لوک سبھا میں کہا کہ یہ تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرتا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سب کا ساتھ، سب کی ترقی سب کا اعتماد اور سب کی کوشش کے فلسفے کے ساتھ حکومت چلائی ہے۔

ٹیگس